اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

فنڈز کی عدم دستیابی کے باوجود قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک کی تعمیر کیلئے ٹینڈرز طلب

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(لاہور نیوز) اربن فلڈنگ سے بچنے کے لئے منصوبے کا اعلان تو کر دیا گیا مگر فنڈز نہ ملے۔

نگران پنجاب حکومت نے بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے لئے قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک کی منظوری دی۔ واسا نے فنڈز ملے بغیر ہی ٹینڈرز طلب کر لئے۔ قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک کے لئے 92 کروڑ 92 لاکھ 97 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔

پنجاب حکومت اور پنجاب سپورٹس بورڈ نے واٹر ٹینک کے لئے تاحال فنڈز نہ دیئے۔ واسا نے سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے واٹر ٹینک کے لئے ایک ارب 43 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز دینے کی استدعا کی۔ نئے پلان میں واسا نے واٹر ٹینک کے لئے سو فیصد فنڈز کا تقاضا پنجاب حکومت سے کیا۔

ٹینڈر کے اجراء کے باوجود قذافی سٹیڈیم میں واٹر ٹینک کی تعمیر کا منصوبہ خطرے میں پڑ گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے