اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کاغذات مسترد ہونے کیخلاف پرویز الہٰی و دیگر کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(لاہور نیوز) ایپلٹ ٹریبونل لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی،مونس الہی اور قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔

اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ امیدواران نے این اے64،69گجرات،پی پی 32،34گجرات سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

دوران سماعت مونس الہٰی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سپین میں پاکستانی ایمبیسی نے مونس کے ساتھ تعاون نہیں کیا، مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی ایک دوست کے ذریعے دستخط کر کے پاکستان بھجوائے گئے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ مونس الہٰی عدالت سے اشتہاری ہیں جسے کاغذات نامزدگی میں چھپایا گیا۔

اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ تمام اعتراضات پٹیشن کے ہیں، ٹریبونل کے سامنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ایشو ہے، آر او نے بغیر کسی قانونی وجہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ٹریبونل آر او کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

بعدازاں ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی ، ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی اور سابق وفاقی وزیر  مونس الہٰی  کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے