اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پلیئر آف دی منتھ کیلئے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کیلئے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

آئی سی سی نے دسمبر کے مہینے کے بہترین کھلاڑی کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے، نامزد کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس اور بنگلا دیش کے تیج الاسلام شامل ہیں، نامزد کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ باؤلنگ پرفارمنس، بنگلا دیشی باؤلر تیج الاسلام کو نیوزی لینڈ کیخلاف عمدہ باؤلنگ جبکہ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس کو بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں عمدہ باؤلنگ اور بیٹنگ پر نامزد کیا گیا ہے۔

خواتین کی کیٹیگری میں بھارت کی جمائمہ روڈریگز، دپیتی شرما اور زمبابوے کی پریشیس مارنج کو نامزد کیا گیا ہے، جمائمہ نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں عمدہ پرفارمنس کے ذریعے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

دپیتی شرما نے دسمبر کے مہینے میں دو ٹیسٹ میچوں میں 165 رنز اور 11 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

زمبابوے کی پریشیس مارنج نے یوگنڈا کیخلاف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے کوالیفائر میچ میں چار اوورز میں 7 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی، افریقا ریجن کے کوالیفائر ٹورنامنٹ میں انہوں نے مجموعی طور پر 13 وکٹیں حاصل کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے