اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جمہوریت پر ہمارا مکمل یقین،لاہور مسلم لیگ ن کا تھا اور رہے گا: رانا مشہود

08 Jan 2024
08 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا ہے کہ ہم عوام کی طاقت اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، لاہور مسلم لیگ کا تھا اور رہے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف عزم کے ساتھ آئے ہیں، ملک میں خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے، مسلم لیگ ن عوام کی طاقت پریقین رکھتی ہے اس لیےہم نےبلاول بھٹو یاکسی اور کےخلاف اعتراضات داخل نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کوترقیاتی کاموں کیلئےاربوں روپےملےلیکن لیکن سندھ میں پیسے لگےنظرنہیں آتے، کراچی کی ٹرانسپورٹ اور پینے کے پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا، شہر قائد کے لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تو ہم بہت آگے نکل سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف پہلےبھی ایک وژن کےساتھ کراچی آئےتھے اب بھی ہمارے پاس کراچی کی ترقی کا ایک مکمل پلان ہے،سندھ میں ایک وسیع الجماعتی اتحاد بنایاہےجس کےدرمیان تمام معاملات ایک دوروز میں طےہوجائینگے، این اے242کےحوالےسےایم کیوایم کی جانب سے اچھی خبرملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے