اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اعجاز الحق کا ' قومی یکجہتی الائنس' کےنام سے سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان

07 Jan 2024
07 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے "قومی یکجہتی الائنس" کے نام سے نیا سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں ہم خیال سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ ایک  ڈیڑھ ماہ سے ہم  مل رہے ہیں،جو لوگ آزادانہ  الیکشن لڑرہے ہیں یا چھوٹی جماعتوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں انکو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہےایسے گروپ کو سامنے لانا چاہتے ہیں جو پاکستان کو نظریاتی طور پر چلانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20،25 اہم سیاسی شخصیات اور کچھ دینی جماعتوں سے بات ہوئی ہے، جی ڈی اے،جمعیت علمائے اسلام (س) سے بات ہوگئی ہے،مرکزی مسلم لیگ سے بھی  بات ہوئی،تحریک لبیک سے بھی اکٹھے چلنے کے حوالے سے بات ہوئی ،چند روز میں پیرپگاڑا سے ملنے جارہا ہوں، اوور سیز پاکستانیوں کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا پلیٹ فارم ہونا چاہیے جو  مسائل  کا ذکر نہ کرے بلکہ حل کرے، میں نے آزاد ارکان کو ایک الائنس کے ساتھ اکٹھا کرنے کا فیصلہ  کیا ہے،ایک انتخابی نشان کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس گیاتھا،الیکشن کمیشن نے کہا مقررہ تاریخ گز ر گئی  ہے،ہمارا انتخابی منشور  مسلم لیگ ضیاء  کا ہے،اس میں کچھ اور چیزیں شامل کر کے چند دن میں سامنے لائیں گے۔

سربراہ مسلم لیگ ضیاء نے کہا کہ ماضی میں جن جماعتوں کا چارٹر آف ڈیموکریسی ہوا اس دن نظریاتی سیاست کو دفن کردیا گیا،اس  چارٹر کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی  دبئی میں ان سے ملاقات کی گئی جن سے نہیں ملنا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  لوگ ایک ہی سوال پوچھتے ہیں کیا الیکشن ہونگے؟ذاتی طور پر سمجھتا ہوں 8 فروری کو الیکشن ہوں گے،ہفتہ دو ہفتے الیکشن آگے ہو جائیں  تو کچھ نہیں کہہ سکتا،نومئی کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے