اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کسی کاروباری یا کھلاڑی کا نہیں صرف بھٹو کا ہے: بلاول بھٹو

07 Jan 2024
07 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ لاہور کسی کاروباری یا کھلاڑی کا نہیں صرف بھٹو کا ہے۔

ٹاؤن شپ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  مجھے اپنے شہر لاہور آکر بہت خوشی ہو رہی ہے، اپنے شہر لاہور سے الیکشن لڑ رہا ہوں، یہ کسی کھلاڑی یا کاروباری کا نہیں صرف شہید ذوالفقار علی بھٹو کا شہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نہ تو کسی پٹواری کی ضرورت ہے نہ کسی اور کی، میں صرف عوام کا ساتھ چاہتا ہوں، وہ ہم سے  پوچھتے ہیں ہم یہاں کیوں آئے ہیں وہ خود جنرل ضیاء کی وجہ سے لاہور پر مسلط ہوئے تھے،  ہم اس شہر میں سیاست صرف پی پی پی کے جیالوں کے لئے کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  ہمار مقابلہ مہنگائی، بے روز گاری اور غربت سے ہے، عوام کے حقوق کے لیے جدو جہد جاری رہے گی،  لاہور میں بڑے بڑے ہسپتال بنائیں گے تا کہ کسی کو علاج کے لیے باہر نہ جانا پڑے، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ تقسیم اور نفرت کی سیاست کو ختم کریں گے، پنجاب کے ہر ضلع میں مفت علاج کے ادارے بنائیں گے، عوام کو گھروں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے۔  تنخواہ ڈبل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مزدوروں  اور کسانوں کو  کارڈز دیں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کرنا ہے، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو 30 لاکھ پاکستانیوں کو پکا گھر بناکر دوں گا، مشکل معاشی حالات میں ہم نے بھوک کو مٹانا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ نفرت کی سیاست کے علاوہ ایک ہی آپشن ہے اور وہ پیپلز پارٹی ہے۔

بعدازاں ایک اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کارکن مل کر جدوجہد کریں گے تو لاہور اور پاکستان کی قسمت بدلیں گے،کیا اس ملک کی قسمت میں لکھا ہے کہ بار بار ایک ہی شخص کو وزیراعظم بنانا ہے؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو عوام تیر پر ٹھپہ لگا کر نوجوان قیادت کو آگے لائیں ،پی پی کے منشور میں تمام مسائل کا حل ہے، آپ سب میرے سفیر بن کر گھر گھر جائیں، جب آپ سب گھر گھر جا کر عوام کو بتائیں گے پی پی کی حکومت ہو گی تو غربت کا خاتمہ ہو گا اور روزگار ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے