07 Jan 2024
(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی این اے 127 آمد کے موقع پر جیالے آپس میں گتھم ہو گئے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بدر کو این اے 127 کا کمپین انچارج مقرر کردیا، بلاول بھٹو کی پی پی رہنما اسلم گڑا کے گھر آمد کے موقع پر جیالے سیٹوں پر بیٹھنے پر آپس میں لڑ پڑے۔
پیپلزپارٹی کے ڈسٹرکٹ صدر امجد جٹ اسلم گڑا اور چودھری ریاض سے لڑ پڑے، دونوں کے حامی ایک دوسرے سے گتھم کتھا ہو گئے۔
لڑائی میں امجد جٹ کا بھائی امین جٹ زخمی ہو گیا، امجد جٹ ایف آئی آر کرانے کے لیے تھانہ ٹاؤن شپ پہنچ گئے۔