اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کا منشور عوام کی امیدوں کا مرکز و محور ہے: لیاقت بلوچ

07 Jan 2024
07 Jan 2024

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کا منشور عوام کی امیدوں کا مرکز و محور ہے۔

چیئرمین الیکشن سیل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی زیر صدارت انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری الیکشن سیل ڈاکٹر فرید پراچہ، رشید احمد ،حافظ سیف الرحمٰن، فرحان ہنجرا، عمران ظہور، غازی ایازعمر ،عنایت الرحمٰن اور ظفرنکیانہ شریک  ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے امیدوار قومی اسمبلی کی 231 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،پنجاب اسمبلی سے 278 ،کے پی کے اسمبلی سے 107،سندھ اسمبلی سے 100  جبکہ بلوچستان اسمبلی سے 40 نشستوں پرامیدوار انتخابات کے میدان میں اتررہے ہیں، جماعت اسلامی کے امیدوار ملک بھر میں بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا واضح مؤقف ہے 8فروری کو انتخابات منعقد ہونے چاہئیں، سابق حکمران عوام کا سامنا کرنے سےخوفزدہ نظر آرہے ہیں،برسراقتدار پارٹیوں کے عوام دشمن اقدامات عوام سے رابطے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی سیاسی پارٹی انتخابی میدان میں نظر نہیں آرہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے