07 Jan 2024
(ویب ڈیسک) وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کی خرابی سیکرٹری الیکشن کمیشن کے استعفے کی وجہ بنی، اُن کا کہنا ہے کہ میری صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمر حمید خان چھ دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہے ہیں اور اب گھر میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے تاحال سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ استعفے سے متعلق خبروں کی تصدیق سے گریزاں ہے ۔
واضح رہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مستعفی ہونے کی اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ملک میں عام انتخابات کے انعقاد میں محض ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔