اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کی راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ 31 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت

07 Jan 2024
07 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی سیف سٹی اور نیو سی پی او آفس پراجیکٹس 31 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی میں سیف سٹی اور نیو سی پی او آفس پراجیکٹس کا دورہ کیا اور دونوں پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ نے دونوں منصوبوں کی تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے دونوں پراجیکٹس پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی،  انہوں نے سی پی او راولپنڈی کو دونوں  پراجیکٹس کا روزانہ دورہ کرنے اور پیش رفت کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پرآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا کہ کیمروں کی تنصیب کا 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، بجلی سپلائی اور نیٹ ورکنگ کیلئے روڈ کی کٹنگ کا عمل جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ منصوبوں کے سول ورکس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، کیبلز اور کیمروں کی تنصیب کے لیے ابھی سے پلاننگ کی جائے اور سول ورکس مکمل ہوتے ہی کام شروع کر دیا جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ محنت کے ساتھ دن رات کام کریں، منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل مشن ہونا چاہیے،  پہلے مرحلے میں راولپنڈی کے 92 مقامات پر سکیورٹی کیمرے نصب ہونگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی منصوبے سے کرائم کنٹرول اور ٹریفک مینجمنٹ میں مدد ملے گی، نیو سی پی او آفس کا سٹرکچر تیار ہے، ٹائل ورک فوری شروع کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے