اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

8فروری کے انتخابات پاکستان کی ترقی کا نکتہ آغاز ثابت ہونگے: شہبازشریف

07 Jan 2024
07 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات پاکستان کی ترقی کا نکتہ آغاز ثابت ہوں گے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں نےملاقات کی ہے، سابق وزراء خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، میاں جاوید لطیف، میاں عطا مانیکا، ملک افضل کھوکھر، محسن شاہنواز رانجھا، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی، سردار عرفان ڈوگر ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے، ملک سیف الملوک کھوکھر، چودھری محمد طفیل جٹ اور محمد اشرف جٹ نے بھی پارٹی صدر سے الگ الگ ملاقات کی۔

ملاقات میں پارٹی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،شہباز شریف نے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کے جذبے کی تعریف کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے،عوام دیکھ چکے مسلم لیگ (ن) کے سوا باقی سب نے دھوکہ دیا، عوام سے وعدے صرف نواز شریف نے پورے کئے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ مالیاتی اداروں، سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ عوام کے اعتماد کو بحال کریں گے، اقتصادی پالیسی میں توازن لائیں گے، عوام اور مالیاتی اداروں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے