اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر، متعدد منسوخ و تاخیر کا شکار

06 Jan 2024
06 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث اندرون اور بیرون ملک پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے۔

دھند کے باعث لاہور سے الماتے جانے والی پرواز ڈی وی 850 منسوخ کر دی گئی ہے۔

پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 263 ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ پی آئی اے کی لاہور سے مسقط جانے والی پرواز پی کے 291 بھی 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

اسی طرح پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 283 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے جبکہ نجف جانے والی پرواز 342 اور پی آئی اے کی کراچی جانے والی پروزایں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

پی آئی اے کی لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 247 پانچ گھنٹے اور دبئی جانے والی پرواز پی کے 235 میں بھی پانچ گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔

دبئی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 122 گیارہ گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے گی جبکہ نجف سے آنے والی پرواز آئی ایف 341 کی آمد میں بھی تاخیر ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے