اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کے مزید امیدواروں کی کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں منظور

06 Jan 2024
06 Jan 2024

(لاہور نیوز) الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے مزید امیدواروں کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں منظور کر لیں۔

الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریٹرننگ افسران کی اہلیت پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے آر اوز نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذاتِ نامزدگی مسترد کئے ہیں۔

الیکشن ٹریبونل نے این اے 243 سے پی ٹی آئی کے سبحان ساحل، این اے 242 سے پی ٹی آئی کے امجد آفریدی اور پی ایس 113 سے پی ٹی آئی کے حسنین چوہان کی اپیل بھی منظور کر لی۔

ہالہ سے پی ٹی آئی امیدوار مخدوم فضل کی بھی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی ہے۔

آزاد امیدوار رفیعہ حسن کو بھی پی ایس 126 سے انتخابات لڑنے کی اجازت مل گئی، آزاد امیدوار جمال الدین اور دیدار علی کی بھی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی۔

ٹریبونل نے پیپلزپارٹی کے امیدوار رؤف احمد کی بھی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف اپیل منظور کر لی۔

الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریٹرننگ افسران کی اہلیت پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا جان بوجھ کر امیدواروں کو انتخابات لڑنے سے روکا جارہا ہے؟

انہوں نے ریمارکس دیئے کہ ایسا لگ رہا ہے ریٹرننگ افسر نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذات نامزدگی مسترد کئے، محض مقدمات کی بنیاد پر کسی کوانتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، آر اوز دوربین لگا کر حقائق کی ٹھیک نشاندہی نہیں کر سکے تو ہم کیسے کریں؟

جسٹس عدنان الکریم نے امیدواروں اور وکلا سے دلچسپ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جاؤ بابا، جا کر الیکشن لڑنے کی تیاری کرو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے