اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا: مریم اورنگزیب

06 Jan 2024
06 Jan 2024

(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے بھاگنے والا اب الیکشن سے بھاگ رہا ہے، پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں، انتخابات ضرور ہوں گے، الیکشن سے کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ن لیگ نے سینیٹ میں قرارداد کی مخالفت جبکہ پی ٹی آئی نے حمایت کی، یہ لوگ اندر چپ رہتے ہیں، باہر نکل کر چیخیں مارتے ہیں، پی ٹی آئی والے الیکشن رکوانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ تک گئے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا، ریاست 9 مئی والوں کے چہرے جانتی ہے، 9 مئی کو شرپسندوں نے ریاستی اداروں، ہسپتالوں اور پولیس پر حملے کئے، نو مئی والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2018 میں مشکل حالات میں الیکشن لڑا، بانی پی ٹی آئی نے آرٹیکل میں لکھا میری پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی، اصل میں نوازشریف کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی روک دی گئی، تم نے ملک کو ڈیفالٹ کیا، مہنگائی میں اضافہ کیا۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن ہر صورت ہوں گے، ووٹ ایک بار پھر اچھے دن واپس لانے کیلئے دیا جائے، قائد ن لیگ پہلے کی طرح مہنگائی کا خاتمہ کریں گے، نواز شریف پاکستان کے عوام کیساتھ ملکر اس ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے