اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(لاہورنیوز) رواں سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مطابق یکم جون سے 29 جون تک کھیلنے جانیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے نویں ٹورنامنٹ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کرے گا، ویسٹ انڈیز اور امریکا کے 9 مختلف مقامات پر ٹورنامنٹ کے 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ میں 20 ٹیمیں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے ٹاپ 2 سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔اس کے بعد 4، 4 ٹیموں کے 2 گروپس میں سے ٹاپ 2،2 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

پاکستان اور بھارت کو ٹی ٹوئنٹی و رلڈکپ کے ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔گروپ اے میں ،پاکستان، بھارت ،ائیرلینڈ، امریکا،کینیڈا، گروپ بی میں انگلینڈ آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ ، اومان، گروپ سی میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگینڈا، پاپوا نیو گنی جبکہ گروپ ڈی میں جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلادیش،نیدرلینڈز، نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز یکم جون سے 18 جون تک ہوں گے، سپر 8 مرحلہ 19 سے 24 جون تک کھیلا جائے گا، سیمی فائنلز 26 اور 27 جون کو ہوں گے ، جبکہ فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میں پاکستان پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلے گا، ورلڈ کپ میں پاک ، بھارت میچ 9 جون کو نیو یارک میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے