فریال محمود کی بولڈ لباس میں تصویر نے انہیں مشکل میں ڈال دیا، اداکارہ تنقید کی زد میں آگئیں
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ فریال محمود کو سوشل میڈیا صارفین نے بولڈ لباس زیب تن کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں پاکستانی فلم ‘وکھری’ کا پریمیئر ہوا جس میں فلم کی کاسٹ سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی ، پریمیئر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ارم پروین بلال کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘وکھری’ میں فریال محمود نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل ثمیر،طوبیٰ صدیقی، گلشن مجید،سلیم معراج اور بختاور مظہر شامل ہیں۔
فلم کے پریمیئر کے موقع پر فریال محمود بولڈ لباس میں ملبوس تھیں، اداکارہ کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے اُنہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اسی دوران سعد نامی صارف نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں، یہ خود کو مسلمان کہتی ہیں، شرم کرو”۔