اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ذکا اشرف کے سر پر تلوار لٹک گئی،سینیٹ میں چیئرمین پی سی بی کی اہلیت پر سوال اٹھنے لگے

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(ویب ڈیسک) سینیٹ کے اجلاس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی اہلیت پر سوال کے بعد ذکا اشرف کا سی وی پیش کردیا گیا۔

سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا سی وی پیش کیا گیا، سینیٹر مشتاق احمد نے سوال کیا کہ چیئرمین پی سی بی کی اہلیت کیا ہے؟ وہ یا تو شوگر ریسرچ ڈویلپمنٹ بورڈ یا کسی انڈسٹری کے چیئرمین رہے ہیں یا زراعت کے وزیر رہے ہیں۔

سینیٹر مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ ذکا اشرف کو کھیلوں کا بالکل کوئی تجربہ نہیں ہے۔ کھیل اور کرکٹ ان کے مشاغل میں لکھا دکھائی دیتا ہے مگر  کھیل ان کا شعبہ نہیں رہا اور انہیں چیئرمین پی سی بی لگا دیا گیا۔ کرکٹ پر بھی اب آڈیو لیکس آنے لگی ہیں۔

نگران وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی سولنگی نے جواب دیا کہ میری اس حوالے سے کل متعلقہ وزیر سے ملاقات ہوئی تھی۔ واضح کردوں کہ چیئرمین پی سی بی کی تقرری نگران حکومت نے نہیں کی۔ وہ اس سے قبل بھی چیئرمین پی سی بی رہ چکے ہیں۔ نگران حکومت کے اختیارات محدود ہیں وہ کوئی بنیادی فیصلہ نہیں کرسکتی۔ کرکٹ بورڈ کے الیکشن کروانے کو کہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے