اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عامر جمال کی آسٹریلوی بیٹر سے مستی، ویڈیو وائرل

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(ویب ڈیسک) سڈنی ٹیسٹ میں عامر جمال نے پہلے بلے اور پھر گیند سے کمال دکھایا لیکن میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی بیٹر سے شرارت بھی کی جو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر عامر جمال جن کا دورہ آسٹریلیا بالخصوص سڈنی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے باعث اس وقت دنیائے کرکٹ میں ہر طرف چرچا ہو رہا ہے میدان میں شرارتیں کرنے سے باز نہیں رہتے۔ ایسی ہی ایک شرارت میچ کے دوسرے روز کی جو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئی۔

عامر جمال سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگ میں بولنگ کے لیے بھاگتے ہوئے آئے اور سامنے موجود لبوشن انہیں کھیلنے کے لیے تیار ہوئے لیکن اس سے قبل ہی بولر نے بیٹر کو حیران کر دیا۔

ہوا یوں کہ عامر جمال بولنگ کرانے کے لیے مکمل ایکشن کے ساتھ بھاگتے ہوئے بولنگ اینڈ کی طرف آئے۔ لبوشن جو اس وقت 22 رنز پر کھیل رہے تھے ان کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوگئے لیکن آسٹریلوی بیٹر کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب بولنگ اینڈ پر پہنچ کر عامر جمال نے اپنے ہاتھ کھول دیے جس میں گیند تھی ہی نہیں۔

دراصل یہ قومی بولر کا آسٹریلوی بیٹر سے مذاق مستی تھا جس سے کمنیٹرز بھی خوب محظوظ ہوئے جب کہ اس منظر کو کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کر لیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں جبکہ بڑی تعداد عامر کے اس مذاق کو سراہ رہی ہے۔

واضح رہے کہ عامر جمال نے سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز مشکلات کا شکار پاکستانی بیٹنگ کو سہارا دیا اور نویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس کے باعث قومی ٹیم 313 رنز سکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب ہوئی۔

بعد ازاں عامر جمال نے ٹیسٹ کے تیسرے روز گیند سے بھی کارنامہ انجام دیتے ہوئے 6 آسٹریلوی بلے بازوں کو گھر بھیجا۔ اس سے قبل وہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں پرتھ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے