اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں درجہ حرارت 5 ڈگری سے بھی کم ہوگیا، بیماریاں بڑھنے لگیں

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب شدید سردی اور فوگ کی لپیٹ میں ہے جبکہ لاہور کا درجہ حرارت 5 ڈگری سے بھی کم ہوگیا، موسم کی تبدیلی کے باعث بیماریاں بڑھنے لگی ہیں۔

پنجاب بھر کے میدانی علاقے شدید سردی، فوگ اور سموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ سردی کی جما دینے والی لہر کے باعث صوبائی دارالحکومت میں آج سال کا سرد ترین دن ریکارڈ ہوا، جس میں درجہ حرارت 5 ڈگری سے بھی کم ہوگیا۔ خشک سردی  کے باعث موسمی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا درجہ حرارت 4.7 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں کہیں فوگ  اور کہیں سموگ برقرار ہے، جس کی وجہ سے  شہریوں کو شد ید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

خشک سردی سے موسمی بیماریوں  خصوصاً نزلہ زکام کھانسی اور بخار کی شکایات عام ہوگئی ہیں ۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ شدید اور خشک سردی سے بچنے کے لیے سر، پاؤں اور سینے کو ڈھانپ کر رکھیں اور ماسک کا استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خشک اورشدید سردی کی لہر میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ آئندہ 3 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹے  موسم سرد اور خشک رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے