اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں شدید دھند کے باعث آج بھی 25 پروازیں منسوخ

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں شدید دھند کے باعث آج بھی 25 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایئر پورٹ شیڈول کے مطابق شدید موسمی خرابی کی وجہ سے 4 دن میں 150 پروازیں منسوخ جبکہ 300 متاثر ہو چکی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق پشاور اور سیالکوٹ کے فضائی مسافروں کو بسوں سے منزلوں پر پہنچایا جا رہا ہے، پشاور اور اسلام آباد کی 3 پروازوں کو متبادل ایئر پورٹس پر اتارا گیا۔

ابو ظہبی سے پشاور کی پرواز پی کے 118 کراچی، جدہ سے پشاور کی پرواز ای آر 852 اسلام آباد اتاری گئی۔

مسقط سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 292 کو لاہور میں لینڈ کرایا گیا، دبئی سے پشاور کی پروازوں ای کے 636 اور 637 کی آمد اور روانگی میں تاخیر کی گئی ہے ۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پشاور سے دبئی کی پروازیں پی کے 283، 284 اور دوحہ سے پشاور کی پرواز پی کے 286 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایئر عربیہ کی شارجہ سے پشاور کے لیے پروازیں جی9556، جی 9557 منسوخ کر دی گئیں۔

اسلام آباد سے گلگت کی پروازیں پی کے 601، 602، شارجہ کی پرواز ای آر 704، دبئی کی پرواز ای آر 702 منسوخ ہو گئی اسی طرح اسلام آباد سے دوحہ کی پرواز پی کے 287، دبئی کی پروازیں پی اے 210، پی کے 211 بھی اڑان نہ بھر سکی۔

کراچی سے لاہور کی پروازیں ای آر 522، 523، 524، 525 منسوخ کر دی گئیں جبکہ کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 310، 311 بھی آج کے منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔

اسی طرح کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں پی اے 200، 201، ای آر 502، 503، 505 منسوخ ہوئی ہیں جبکہ نینگ چین سے کراچی کی پروازیں وائی جی 9143 اور 9144 بھی منسوخ ہو چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے