اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زندگی گزارنے میں مددگار شوہر چاہیے: یمنیٰ زیدی

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ وہ صرف ایک ایسا شخص چاہتی ہیں جو ان کی زندگی کو اتنی ہی اچھی طرح سے گزارنے میں ان کی مدد کرے جیسی کہ وہ اب گزار رہی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران یمنیٰ زیدی سےشادی سے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ انہیں شادی کی بہت زیادہ پیشکشیں آتی ہیں کیونکہ وہ ایک ایسی لڑکی ہیں جنہیں ہر خاتون اپنی بہو بنانا چاہے گی۔

جس پر یمنیٰ زیدی نے شرماتے ہوئے کہا کہ انہیں براہ راست پرپوزل نہیں ملے لیکن ان کی ماں سے لوگوں نے ان کا رشتہ مانگا ہوگااور وہ جانتی ہیں کہ ان کی ایسی شخصیت ہے جس کے باعث لوگ ان کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

ادا کارہ کا کہناتھا کہ وہ صرف ایک ایسا شخص چاہتی ہیں جو ان کی زندگی کو اتنی ہی اچھی طرح سے گزارنے میں ان کی مدد کرے جیسی کہ وہ اب گزار رہی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کا جیون ساتھی ان کے ساتھ مل کر احسن طور پر زندگی گزارے۔

 واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور وہ بیک ٹو بیک ہٹ ڈرامے  دے رہی ہیں اور ان کے تمام سکرپٹ کے انتخاب بہت اچھے ثابت ہوئے ہیں۔وہ کئی ایوارڈز جیت چکی ہیں اور اب وہ اپنی پہلی فلم نایاب کے لیے تیاری کر رہی ہیں جو 26 جنوری 2024 کو ریلیز ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے