اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(لاہور نیوز) ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند آج بھی برقرار ہے جس کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹروے ایم 1 اسلام آباد سے پشاور، موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے چکری، موٹروے ایم 5 ظاہر پیر سے شیر شاہ، موٹروے ایم 14 ہکلہ سے فتح جنگ اور سوات موٹروے کرنل شیر خان انٹرچینج سے چکدرہ تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک بہترین سفری اوقات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے