اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(لاہور نیوز) لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں، آج کے دن تجدید عہد کیا جائے گا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کر کے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلائے۔

5 جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ میں کشمیریوں کو بنیادی حق دینے کیلئے قرارداد منظور کی گئی تھی، بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پر عملدرآمد نہیں ہوسکا، مقبوضہ کشمیر کے لوگ آج بھی بھارتی سنگینوں کے سائے تلے بے مثال جدوجہد جاری رکھتے ہوئے اپنے بنیادی حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وزیر آزاد کشمیر کوثر تقدیس گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے گلی کوچے میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے جہاں آزادی کا نعرہ لگانے والی آواز کو خاموش کر دیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں آج بھی ہزاروں بے گناہ کشمیری پابند سلاسل ہیں۔

رہنما مسلم کانفرنس راجہ ثاقب مجید کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 7 دہائیوں سے حق خود ارادیت مانگنے والے کشمیریوں کو ظلم و جبر کا نشانہ بنا رہا ہے، حالیہ 33 برسوں کے دوران بھارتی درندہ صفت قابض فوج نے 96 ہزار سے زائد کشمیری شہید، 22 ہزار 972 خواتین بیوہ اور 1 لاکھ سے زائد بچے یتیم کیے ہیں، 5 اگست 2019 ء کے بعد مظالم میں مزید تیزی آئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے