اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مشتاق احمد کا بابراعظم کو کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ، سابق کرکٹر نے ایسا کیوں کہا؟جانئے

02 Jan 2024
02 Jan 2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مشتاق احمد نے بابراعظم کو کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں مشتاق احمد کا کہنا تھا کہبابر اعظم دنیا کے بڑے کرکٹرز میں سے ایک اور ہمارے ہیرو ہیں، ایشیا کپ میں ٹیم اچھا پرفارم نہیں کرسکی، ورلڈکپ بھی ایسا ہی گزرا، اس دوران افواہیں پھیلیں،پھر ان سے کپتانی بھی چھن گئی،ہمارے کلچر میں اس طرح کی باتوں کا احساس نہیں کیا جاتا، اگر میں ہوتا تو بابر سے کہتا کہ آسٹریلیا کیخلاف 3ٹیسٹ نہ کھیلو، آنے والی سیریز کی تیاری کرو۔

انہوں نے کہا کہ ہم چھوٹی چھوٹی کامیابیوں کیلیے بڑی چیز ہار جاتے ہیں،بابر نے 4سال کپتانی کی، قیادت اور کارکردگی کا دباؤ برداشت کیا،اس سے ذہنی تھکاوٹ بھی ہوجاتی ہے،بہتر یہی ہوتا ہے کہ تفریح کریں اور فیملی کے ساتھ وقت گزاریں، دنیا میں یہی کیا جاتا ہے،ویراٹ کوہلی کو مسائل ہوئے تو انھوں نے کھیل سے وقفہ لیا، واپس آئے تب سے تسلسل کے ساتھ پرفارم کررہے ہیں۔

بابر اعظم شاید حالیہ سیریز میں اس لیے بھی شریک ہوئے کہ لوگ یہ نہ کہیں کہ کپتانی گئی تو ٹیم بھی چھوڑ دی،اس طرح کے فیصلے مینجمنٹ کو کرنے چاہئیں، بابر سے بات کرتے کہ آپ کے 6ماہ بہت دباؤ میں گزرے اب آرام کریں،واپسی پر اچھا محسوس کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے