(ویب ڈیسک)ماہرین نے روم ہیٹرز کے استعمال سے صحت پر ہونے والے اثرات سے متعلق تحقیق جاری کردی۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا ہے کہ روم ہیٹرز ہوا میں خشکی کا سبب بنتے ہیں جس کے نتیجے میں انسانی جِلد، آنکھیں اور گلا خشک ہوسکتا ہے،اسی طرح خراب معیار کے ایندھن سے چلنے والے ہیٹرز کاربن مونو آکسائیڈ گیس خارج کر سکتے ہیں جو زیادہ مقدار میں سانس لینے سے کاربن مونو آکسائیڈ پوائزننگ کا سبب بنتا ہے۔ اسکی علامات میں سر درد، چکر آنا، متلی ہونا شامل ہے جبکہ سنگین صورت میں جان کا خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر روم ہیٹرز کا استعمال یا دیکھ بھال مناسب طریقے سے نہیں کی جاتی تو یہ زیادہ گرمی خارج کرسکتے ہیں جس سے آتشزدگی کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہےجبکہ کمرے میں رکھے ہیٹرز سے پیدا ہونے والی خشکی اور گرم ہوا سے طویل مدتی نمائش آنکھوں اور جلد میں جلن کا باعث بن سکتی ہے۔