01 Jan 2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کینسر اوربڑھاپے کے درمیان اہم تعلق کا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سیل اسٹریس بائیولوجی کے چیئرپرسن اور آنکولوجی کے پروفیسر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کینسر جیسے مرض سمیت زیادہ تر دائمی اور سنگین امراض کے لیے عمر، خطرناک عوامل میں سے ایک ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے 60 فیصد افراد کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ یہ مرض 70 فیصد عمر رسیدہ افراد کی اموات کی ذمہ دار ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ ادویات سازی اورحفظانِ صحت میں ترقی نے انسانی زندگی میں اضافے کی امید کو مزید تقویت بخشی ہے لیکن بزرگ آبادی میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے کینسر کی شرح بھی بڑھنے کی پیشگوئی کی جاتی ہے۔