اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سڈنی میں پاکستان ٹیم نے 28 برس سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا

31 Dec 2023
31 Dec 2023

(ویب ڈیسک) سڈنی میں پاکستان ٹیم کو28 برس سے فتح کا انتظار ہے جب کہ آخری بار 1995 میں مشتاق احمد کی جادوگری نے سرخرو کرایا تھا۔

آسٹریلیا سے سیریز گنوانے کے بعد پاکستانی ٹیم اب 3 جنوری سے آخری ٹیسٹ کھیلے گی،175 سال پرانے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان ٹیم کو 8 میں سے 5 میچز میں شکست ہوئی جبکہ 2 میں فتح ملی، ایک کا ڈرا پر اختتام ہوا۔

آخری کامیابی 28 برس قبل 1995 میں وسیم اکرم کی زیرقیادت ملی تھی جب اعجاز احمد نے سنچری بنائی اور لیگ سپنر مشتاق احمد نے میچ میں 9 وکٹیں لی تھیں۔

اس سے قبل سڈنی میں اولین فتح 1977 میں مشتاق محمد کی زیر قیادت نصیب ہوئی جب عمران خان نے دونوں اننگز میں 6،6 اور میچ میں 12 وکٹیں لی تھیں،آصف اقبال نے سنچری بنائی تھی۔

سڈنی میں گرین کیپس نے اپنا آخری ٹیسٹ 2017 میں مصباح الحق کی کپتانی میں کھیلا اور220 رنز سے ناکامی برداشت کی،آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 538 رنز بنائے، یونس خان نے پہلی اننگز میں 175 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوسری باری میں سرفراز احمد 72 پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

اس وینیو پر رواں برس آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ سے آخری ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہوا تھا،تیسرے دن کا کھیل مکمل طور پر بارش کی نذر ہوا جبکہ چوتھے روز گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے خاصا وقت ضائع ہوا،اسی وجہ سے حریف کو فالو آن کرانے کے باوجود میزبان ٹیم فتح حاصل نہیں کر سکی تھی،اس میچ کی واحد اننگز میں عثمان خواجہ نے 195 اور اسٹیون سمتھ نے 104 رنز بنا کر ٹیم کا سکور 476 تک پہنچایا تھا۔

44ہزار شائقین کی گنجائش والے ایس سی جی میں ہمیشہ پاکستانی ٹیم کے سپورٹرز بھی بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے