31 Dec 2023
(لاہور نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سیکریٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے کہا ہے کہ رواں سال صوبے میں ڈینگی کے 15 ہزار 185 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں ، جن میں سے لاہورسے 7029 کنفرم کیسز شامل ہیں۔
سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 2 مزید افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، علی جان خان نے کہا کہ راولپنڈی میں 2654 اورگوجرانوالہ میں 1591 ڈینگی کے کنفرم کیسز ہیں۔