اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ٹیم کیلئے سڈنی کی پچ میں بھی ’سرپرائز‘ موجود ہوگا

31 Dec 2023
31 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کیلئے سڈنی میں بھی بڑا ’سرپرائز‘ موجود ہوگا کیونکہ ایس سی جی کی پچ بھی اب زیادہ ’ایشیائی’ نہیں رہی۔

آسٹریلیا سے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی نگاہیں اب نیوایئر ٹیسٹ کی جانب مبذول ہوگئی ہیں، میچ 3 جنوری سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا، ایس سی جی کی پچ سلو ہونے کی شہرت رکھتی ہے، وہاں عام طور پر سپنرز کو زیادہ مدد حاصل ہوتی ہے مگر اب یہ پچ بھی اپنا مزاج بدل چکی ہے، ممکنہ طور پر گرین کیپس کیلئے ایس سی جی میں بھی سرپرائز ہوسکتا ہے۔

وہاں آخری فرسٹ کلاس شیفیلڈ شیلڈ میچ نیوساؤتھ ویلز اور تسمانیہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں تسمانیہ کی ٹیم 143 رنز کے تعاقب میں صرف 68 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، فاسٹ بولر کرس ٹریمین نے 6 اور جیکسن برڈ نے 4 وکٹیں لی تھیں، ناتھن لائن کو پورے میچ میں ایک بھی وکٹ نہیں ملی جبکہ ان سے صرف 7 اوورز ہی کرائے گئے تھے۔

سابق کپتان ٹم پین نے اس پچ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پچ واضح طور پر مایوس کن رہی، یہ آسٹریلیا کا ایک مضبوط ٹیسٹ وینیو ہے، پہلے یہاں پر گیند صرف اوپر یا نیچے رہتی مگر اب دونوں سائیڈز پر سیم ہورہی تھی، یہ کسی بھی صورت میں فرسٹ کلاس کرکٹ کیلئے موزوں نہیں ہے، میں نے سکرین پر اسے دیکھا جہاں پر آخر میں کریکس ہونا چاہیے تھے وہاں پر گھاس تھی، آپ ایسی پچ کی تو کلب کرکٹ میں بھی توقع نہیں کرسکتے۔

انہوں نے سوال کیا کہ پاکستان کے خلاف نیوایئر ٹیسٹ کے دوران ایس سی جی کی پچ کا رویہ کیسا ہوگا؟چاہے ہم جیتیں یا ہاریں مگر جو پچ شیفیلڈ شیلڈ میچ میں استعمال ہوئی وہ کرکٹ کھیلنے کیلئے اچھی نہیں تھی۔ ادھر ناتھن لائن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نیوایئرٹیسٹ کی پچ سابقہ سے یکسر مختلف ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے