اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے سٹیٹ بینک نے موبائل ایپ ’سنوائی‘ متعارف کرا دی

29 Dec 2023
29 Dec 2023

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے موبائل ایپ ’سنوائی‘ متعارف کروادی۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق ’سنوائی‘ بینکوں کے صارفین کے لیے ون ونڈو آپریشن کی حیثیت رکھتا ہے جہاں وہ پاکستان میں کام کرنے والے بینکوں، مائکرو فنانس بینکوں اور ترقیاتی مالی اداروں (ڈی ایف آئیز) کے خلاف اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اب صارفین روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) سمیت کسی بھی بینکاری پروڈکٹ یا سہولت کے بارے میں اپنی شکایات ’سنوائی‘ کے ذریعے درج کرواسکتے ہیں تاکہ ان کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ ’سنوائی‘ویب براؤزر کے علاوہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں پر قابلِ رسائی ہے، رجسٹرڈ صارفین اپنی آسانی کے مطابق انگریزی یا اردو زبان میں شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے