اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

’دوستانہ ماحول میں کبھی آسٹریلیا کو نہیں ہرایا جاسکتا‘ سابق کرکٹرز کا پاکستان کو مشورہ

27 Dec 2023
27 Dec 2023

(ویب ڈیسک) ’دوستانہ ماحول میں کبھی آسٹریلیا کو نہیں ہرایا جاسکتا‘ پاکستانی کرکٹرز کا کینگروز سے دوستانہ رویہ سابق کرکٹرز کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

کرسمس کے موقع پر پاکستانی کرکٹرز اور آفیشلز انڈور ایریا میں آسٹریلوی ٹیم کے پاس گئے اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دینے کے ساتھ تحائف بھی دیے۔

فاکس کرکٹ پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان کے ساتھ بات چیت میں سابق آسٹریلوی کرکٹر کیری اوکیف نے کہا کہ یہ ٹیسٹ سیریز بڑے دوستانہ ماحول میں کھیلی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کبھی اس سپرٹ کے ساتھ کینگروز کو شکست نہیں دے سکتے، انہوں نے گذشتہ روز میزبان کرکٹرز کو تحائف بھی دیے، کیا سارو گنگولی نے ماضی میں کرسمس کے موقع پر سٹیو وا کو تحفے دیے تھے؟ نہیں بالکل بھی نہیں، آپ کو آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ شدت کے ساتھ پیش آنے کی ضرورت ہے، آپ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں یہی سب سے بہتر ہے۔

وان نے کہا کہ آپ کرسمس تحائف نہیں دے سکتے، اوکیف نے کہا کہ باکسنگ ڈے کا آغاز باؤنسرز اور یارکرز کے ساتھ کرنا زیادہ بہتر ہوتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے