اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ ثنا نادر شاہ نے خاموشی سے نکاح کرلیا

24 Dec 2023
24 Dec 2023

(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے معروف ڈراما سیریل “منت مراد” میں نگی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ثنا نادر شاہ نے نکاح کرلیا۔

ثنا نادر شاہ نے اپنے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں پوسٹ کیں، اداکارہ نے اپنی زندگی کے سب سے خاص دن پر گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا۔

اداکارہ کا نکاح اُن کے قریبی رشتہ داروں اور چند دوستوں کی موجودگی میں ہوا جبکہ ابھی تک ثنا نادر شاہ کے شوہر کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ثنا نادر شاہ نے اپنے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں تو شوبز شخصیات اور اُن کے دوستوں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دی گئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی ثنا نادر شاہ کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ثنا نادر شاہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کا صرف نکاح ہوا ہے یا رخصتی بھی ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ثنا نادر شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے معروف ڈراما سیریل “منت مراد” میں مراد کی چھوٹی بہن نگی کا کردار ادا کیا جبکہ اصل زندگی میں وہ معروف اداکارہ فرح کی بیٹی ہیں۔

اس ڈراما سیریل میں منت کا کردار اقرا عزیز جبکہ مراد کا کردار طلحہ چہور ادا کررہے ہیں، ڈرامے کو سامعین کی طرف سے خوب پذیرائی بھی مل رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے