اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں ایگزم بینک کے آپریشن کا آغاز خوش آئند ہے: ڈاکٹر شمشاد اختر

21 Dec 2023
21 Dec 2023

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایگزم بینک کے آپریشن کا آغاز خوش آئند ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ امپورٹ بینک پاکستان کا افتتاح اہم سنگ میل ہے، ایگزم بینک کے ذریعے سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد ملے گی، بینک کے قیام سے درآمد اور برآمد کنندگان کو سہولت میسر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایگزم بینک سے برآمد کنندگان کو اقتصادی تحفظ حاصل ہوگا، ایگزم بینک پاکستان کے مالیاتی ڈھانچے میں اہم کردار ادا کرے گا، بینک ایکسپورٹ کے فروغ اورپاکستانی ایکسپورٹرز کیلئے سہولت کاری میں معاون ہوگا۔

نگران وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ بینک سے پاکستانی ایکسپورٹرز کو کریڈٹ انشورنس اور گارنٹی کی خدمات بھی میسر ہوں گی، ایگزم بینک ایکسپورٹرز کو تجارت، مالیات اور انشورنس کوریج فراہم کرے گا، بینک ایکسپورٹرز کو عدم ادائیگی کے خطرے سے بچانے میں معاون ہوگا،ایگزم بینک کی کامیابی ویتنام میں دیکھی جاسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے