اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نجکاری کا معاملہ، عدالت کی پی آئی اے کو جواب جمع کروانے کی ہدایت

20 Dec 2023
20 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نجکاری کے معاملے پر پی آئی اے کے وکیل کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس  راحیل کامران شیخ نے نبیل جاوید کاہلوں کی درخواست پر سماعت کی، وزارت قانون،کیبنٹ ڈویژن اور پرائیوٹائزیشن کمیشن نے اپنا جواب جمع کروایا۔

دوران سماعت پی آئی ا ے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ  سننے میں آیا ہے حکومت نے آرڈیننس جاری کیا ہے،  آرڈیننس کے تحت ہائیکورٹ پرائیویٹ تنازعات کو نہیں سن سکتی۔

عدالت نے وکیل پی آئی اے سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آرڈیننس کی نقل پیش کی جائے جس میں ہائیکورٹ کو پرائیویٹ تنازعات سننے سے روکا گیا ہے، آپ آرڈیننس پیش کر دیں،اسے دیکھ لیتے ہیں، عدالت کو یہ بھی بتائیں کہ کس قانون کے تحت ہائیکورٹ پرائیویٹ تنازعات کو نہیں سن سکتی۔

پی آئی اے کے وکیل نے استدعا کی کہ  سماعت سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دیں، بعدازاں عدالت نے  درخواست پر مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے