اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائیکورٹ کا حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ معطل کر دیا

19 Dec 2023
19 Dec 2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے انتخابات بارے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ کا حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ معطل کر دیا۔

قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، بلوچستان میں حلقہ بندیوں سے متعلق متعدد درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد حکم امتناع جاری کیا گیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، الیکشن کمیشن نے واپس لئے گئے نوٹیفکیشنز سپریم کورٹ میں پیش کر دیئے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ حکم نامہ سے تمام درخواست گزاروں کی اپیلوں پر اثر نہیں پڑے گا، عام انتخابات کے بعد حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلیں دوبارہ سنیں گے، انتخابات میں کسی صورت تاخیر قبول نہیں کرینگے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نقشے دیکھنے کا کام ہائیکورٹ کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا ہے، اکیلا آپکا پرابلم نہیں ہر حلقہ میں یہ مسئلہ ہو گا، اگر ایک حلقہ میں کرینگے تو پھر سب کو کرنا پڑے گا، ہر پارٹی اپنی خواہش کے مطابق حلقہ بندیاں چاہتی ہے، ہم انتخابات میں تاخیر کا کوئی چانس نہیں لینا چاہتے۔

قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ ایسا کرنے سے الیکشن معاملات مکمل ڈی ریل ہو سکتے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ انتخابات نہ ہوتے تو درمیان میں مداخلت نا کرتے، عدالت ایک طریقہ کار مرتب کر رہی ہے جس سے کسی کی حق تلفی نہ ہو، ہم اب معاملات کو عام انتخابات کے بعد دوبارہ ٹیک اپ کریں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عدالت درخواست گزاروں کا حق محفوظ رکھ رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے