اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شاہد خاقان عباسی کا آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

19 Dec 2023
19 Dec 2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج بھی نیب کے نام نہاد کیسز چل رہے ہیں، اس کیس کا پانچواں سال جاری ہے، ایک کیس پہلے بنا تھا وہ بھی ختم ہوگیا یہ بھی ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بار بار کہتا ہوں نیب کی عدالتوں میں کیمرے لگائیں، پاکستان کے عوام کو بتایا جائے یہاں کیسز کیسے چلتے ہیں، میری ارباب اقتدار سے گزارش ہے یہ نظام ہوگا تو ملک نہیں چلے گا، آج اس ملک میں جو ظلم اور ناانصافی ہے اس کا حساب کون دے گا؟

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے رابطہ کیا نہ اس کی ضرورت ہے، جس لیول پلیئنگ فیلڈ سے پی ٹی آئی کو اقتدار ملا آج وہی حالات ہیں۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے نئی پارٹی بنانے یا ن لیگ چھوڑنے سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔

قبل ازیں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعظم کی جانب سے ان کے وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل لگی ہوئی ہے، فیصلے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 13 فروری 2024 تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے