19 Dec 2023
(لاہور نیوز) آئندہ سال جنوری میں ہونے والی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض آج سہ پہر 3 بجے سکواڈ کا اعلان کریں گے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہو گا۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، ابرار احمد، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر، زمان خان، حارث رؤف کی شمولیت کا امکان ہے۔
شاداب خان انجری کی وجہ سے سکواڈ میں شامل نہیں، فہیم اشرف کو بھی سکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے، احسان اللہ، نسیم شاہ فٹنس مسائل سے دوچار جبکہ عماد وسیم ریٹائر ہو چکے ہیں۔