اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوہر نے اپنے ساتھ سیاست میں کام کرنے کا کہا تو انکارکردوں گی: منشا پاشا

18 Dec 2023
18 Dec 2023

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ اگر شوہر جبران ناصر مجھے سیاست میں ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیں تو میں منع کردوں گی۔

حال ہی میں اداکارہ منشا پاشا نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران شوہر سے پہلی ملاقات بارے بات کرتے ہوئے منشا پاشا نے بتایا کہ  شادی سے قبل میں اور جبران ناصر آن لائن دوست تھے، انسٹاگرام پر میں نے ان کی ایک ویڈیو پر کمنٹ کیا تھا پھر ہم نے میسیجز پر مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس کے بعد مشترکہ دوستوں کے ذریعے چند تقریبات میں ہماری  ملاقات ہوئی اور  اس طرح ہم واٹس ایپ اور فیس بک میں آن لائن دوست سے حقیقی زندگی کے جیون ساتھی بن گئے۔

میاں بیوی کے ایک شعبے میں کام کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ جہاں تک میرا ذاتی خیال ہے  اگر میاں بیوی کسی بھی شعبے میں ساتھ کام کرنا شروع ہوجائیں تو دونوں کے درمیان کئی جھگڑے ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے