اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت دیگر شہروں میں دھند کا راج،حدنگاہ کم ہونے پر موٹرویز بند

17 Dec 2023
17 Dec 2023

(لاہور نیوز)صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹرویز سید عمران کے مطابق  شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک بند کردیا گیا، موٹروےایم تھری بھی فیض پور سے رجانہ تک بند کردی گئی۔

موٹرویز ترجمان نے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروےبھی شدید دھند کے باعث بند ہے، موٹروے ایم فور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک  جبکہ موٹروےایم فائیو شیرشاہ سے گدو تک حد نگاہ کم ہونے کے باعث بند ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے بھی گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

بعدازاں حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹرویز کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے