اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کی 45 سے زائد سڑکوں پر پیچ ورک مکمل ہو چکا: ڈپٹی کمشنر

16 Dec 2023
16 Dec 2023

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنرلاہور رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کی 45 سے زائد ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں پر پیچ ورک کا مکمل ہو چکا ہے۔

بلدیہ عظمیٰ لاہور شہر کی بہتری کے لئے کوشاں ہے، ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر شہر کی اہم شاہراہوں کی مرمت جاری ہے، خستہ حال اور قابل مرمت سڑکوں پر پیچ ورک کا کام تیزی سے کیا جارہا ہے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ اب تک  44 ہزار 724 سکوائر فٹ پیچ ورک کا کام مکمل ہو چکا ہے،45 سے زائد ٹوٹ پھوٹ کی شکار شاہراہوں پر پیچ ورک کا مکمل کرلیا گیا ہے،تمام افسران کو پیچ ورک عمل کی مکمل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا مٹیریل اور کام کی کوالٹی میں کوتاہی براداشت نہیں کی جائے گی،سڑکوں کی مرمت سے ٹریفک مسائل میں کمی آئے گی،عوام پیچ ورک کے عمل سے متعلق کسی بھی شکایات کی صورت میں سوشل میڈیا پر آگاہ کریں، عوامی شکایات کے ازالے کے لئے بلدیہ عظمیٰ عملہ فیلڈ موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے