اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

16 Dec 2023
16 Dec 2023

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ہمایوں اختر خان نے آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین  اور صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور دونوں قائدین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی، علیم خان اور جہانگیر ترین نے ہمایوں اختر کو پارٹی مفلر پہناتے ہوئے آئی پی پی میں خوش آمدید کہا۔

آئی پی پی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  ہمایوں اختر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرلی، 9 مئی کو شہداء کے مجسموں کو جلایا گیا،  میرے لیے ممکن نہیں تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مزید چلتا۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین بڑے،عبدالعلیم خان چھوٹےبھائی ہیں، ساتھیوں سےمشاورت کےبعد استحکام پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا، ملک غربت،مہنگائی میں پستا چلا جارہا ہے، ہم اپنےملک کوغربت کی زنجیروں سےباہرنکالیں گے، آئی پی پی کی قیادت سےمجھےپوری امید ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے