اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ : عام انتخابات سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

16 Dec 2023
16 Dec 2023

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے عام انتخابات سے متعلق کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامہ میں کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے بیرسٹر عمیر نیازی کو نوٹس جاری کرکے وضاحت مانگ لی ہے کیوں نہ آپ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،  سپریم کورٹ کا حکم واضح تھا کہ کوئی بھی جمہوری عمل میں خلل نہیں ڈالے گا۔

عدالت عظمیٰ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ عمیر نیازی بظاہر جمہوری عمل ڈی ریل کرنے کی کوشش کے مرتکب ہوئے، ہائی کورٹ نے 2753 ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کا کام روک دیا، لاہور ہائی کورٹ نے بیک جنبش قلم انتخابی عمل کو ڈی ریل کر دیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کو خاص طور پر انتخابات کیلئے تعینات نہیں کیا گیا، تعینات کیے گئے افسران پہلے سے ہی بطور انتظامی افسر فرائض انجام دے رہے ہیں، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے، عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کو درخواست پر مزید کارروائی سے بھی روک دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے