اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر اور مضافاتی علاقوں میں دھند کا راج، حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے بند

16 Dec 2023
16 Dec 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت اور اس کے مضافاتی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے  سید عمر ان نے بتایا ہے کہ  حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک بند کیا گیا ہے، شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بھی ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔

سید عمران نے بتایا کہ  موٹروےایم فور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک جبکہ موٹروےایم تھری فیض پور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  موٹروے کو عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،  شہری دھند کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں ، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

بعدازاں حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے ایم ٹو کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے