اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

8 فروری کو انتخابات: الیکشن کمیشن کو کل تک شیڈول جاری کرنا ہو گا

15 Dec 2023
15 Dec 2023

(ویب ڈیسک) عام انتخابات اگر 8 فروری کو ہونے ہیں تو الیکشن کمیشن کو آج یا کل تک لازمی الیکشن شیڈول جاری کرنا ہو گا۔

آئینی اور قانونی طور پر انتخابی شیڈول 54 دن کا ہوتا ہے، سپریم کورٹ نے 8 فروری کو انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے، انتخابی شیڈول کے مطابق 17 دسمبر پہلا دن اور 8 فروری 54 واں دن بنتا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے بدھ کی رات ضلعی انتظامیہ افسران کو ڈی آر او اور آر او تعینات کرنے سے روکا تھا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی ملک بھر میں تربیت روک دی تھی۔

اس وقت سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہو گیا تو کاغذات نامزدگی کون دے گا اور کون وصول کرے گا؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے