اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی الیکشن سے خوفزدہ ہے کیونکہ ان کو امیدوار نہیں مل رہے: احسن اقبال

15 Dec 2023
15 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن سے خوفزدہ ہے کیونکہ ان کو امیدوار نہیں مل رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پورے ملک میں عام انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کی تیاریاں کر رہا ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے انتخابی عمل پر ایک خودکش حملہ کیا ہے، پی ٹی آئی الیکشن سے فرار کی راہیں تلاش کر رہی ہے، ہم پی ٹی آئی کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن بروقت ہوں گے، عوام چاہتے ہیں جلد از جلد جمہوری منتخب حکومت آکر مسائل حل کرے، پی ٹی آئی اس وقت جمہوریت کے خلاف گھناؤنی سازش کر رہی ہے، پی ٹی آئی کو انتخابات میں شکست نظر آ رہی ہے، پی ٹی آئی انتخابات سے فرار اور ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ رائے دینا ہر کسی کا حق ہے، رائے قبول کرنا یا نہ کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، پی ٹی آئی کا ایک باضابطہ اور باقاعدہ عملہ ہے، ماضی میں بھی پی ٹی آئی قانونی سہارے تلاش کر کے ایجنڈا پورا کرتی رہی، اس بار بھی پی ٹی آئی نے عدلیہ کا کندھا استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے