اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مبینہ غیر شرعی نکاح کیس : عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا

15 Dec 2023
15 Dec 2023

(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نےبانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سینئر سول جج قدرت اللہ نے  سماعت کا ایک صفحہ پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاتی ہے، حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بشریٰ بی بی بطور ضمانت پچاس ہزار روپے مالیت کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں اور ان کی سکائپ کے ذریعے حاضری تکنیکی وجوہات کی وجہ سے نہ ہوسکی۔

حکم نامہ کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کو یقینی بنائیں، شکایت اور دیگر دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کردی گئی ہیں، کیس کی آئندہ سماعت18 دسمبر کو ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے