اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات بیورو کریسی سے کرانے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

14 Dec 2023
14 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات بیورو کریسی سے کروانے کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور پنجاب میں انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کیخلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کرانے پر قوم کے اربوں روپے لگتے ہیں اگر بڑی جماعتیں الیکشن نتائج تسلیم نہ کریں تو قوم کا پیسہ ضائع ہو گا، الیکشن کمیشن کو فری اینڈ فیئر الیکشن کرانے ہیں، شفاف انتخابات کو حقیقت میں بدلنے کیلئے امیدواروں اور ووٹرز کو یکساں مواقع فراہم کرنے ہیں۔

جسٹس علی باقر نجفی نے فیصلے میں لکھا کہ موجودہ صورتحال میں جنرل الیکشن سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے جس سے جمہوریت کا مستقبل کمزور ہو سکتا ہے، درخواست میں قومی ایشو سے متعلق نشاندہی کی گئی لہٰذا لارجر بینچ کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوائی جاتی ہے۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے