13 Dec 2023
(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا کہ انتخابات میں آئی پی پی عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گی، انتخابی میدان میں بھرپور تیاری سے اتریں گے۔
سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین کے ساتھ لودھراں سے سابق ایم پی اے نذیر خان بلوچ، خوشاب سے سابق ایم پی اے غلام رسول سانگھا اور بہاولپور سے تحسین گردیزی، ملک جہانزیب وارن نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران عون چودھری، نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے، ملاقات میں آئندہ الیکشن کی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی پی پی رہنماؤں نے جہانگیر ترین کو انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم بارے آگاہ کیا، جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماؤں کو بھرپور طریقے سے عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی۔