اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، جوہر ٹاؤن میں 26 کیفے سربمہر

13 Dec 2023
13 Dec 2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں اور تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ جوہر ٹاؤن میں 26 کیفے سربمہر کر دیئے گئے۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاؤن خیابان فردوسی پر رات گئے آپریشن کیا۔ غیر قانونی کمرشلائزیشن پر دو درجن سے زائد کمرشل املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے رات گئے 26 املاک کو سربمہر کیا۔ املاک میں معروف فوڈ پوائنٹس، کیفے، بیکری اور چائے خانے شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ فور نے کیا۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے شاد باغ، گجرپورہ سکیم اور کینال روڈ کے اطراف بھی آپریشن کر کے 8 غیر قانونی تعمیرات  مسمار کر دیں۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ وَن عائشہ مطاہر نے کی۔ شاد باغ میں دو غیرقانونی کمرشل تعمیرات اور دو سب ڈیوائڈڈ  املاک مسمار کی گئیں۔ گجر پورہ سکیم میں غیرقانونی زیر تعمیر ہسپتال اور دو املاک کے سٹرکچر بھی گرا دیئے گئے۔

کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے