اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توہینِ الیکشن کمیشن کیس: بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

13 Dec 2023
13 Dec 2023

(ویب ڈیسک) توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر جیل سماعت کے باوجود فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

اڈیالہ جیل میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شعیب شاہین  جبکہ فواد چودھری کی جانب سے فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم 19دسمبر کو عائد کی جائے گی، عدالت نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی مزید سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فردِ جرم عائد کرنے کے لیے جیل ٹرائل کی منظوری دی تھی، توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ 6 دسمبر کو سنایا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے